راولاکوٹ ( نمائندہ کاشگل نیوز)
پبلک سیکٹر ایمپلائز کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت سردار خورشید ڈسٹرکٹ کمپلیکس بی بلاک میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سنیئر نائب صدر جاوید عزیز،جنرل سیکرٹری داؤد رفیق،مرکزی صدر فوڈایمپلائز ناظم افتخار،محمد عاطف،شفقت حسین،محمد نعیم محکمہ جنگلات،راشدمحمود محکمہ ریونیو،محمدعمران سعید،محمد لطیف شاہ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن،ثاقب گردیزی،سردارامتیاز خان،فہیم احمد چیئرمین بی ڈی اے سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے جملہ ایشوز بالخصوص لوکل ضلع پونچھ راولاکوٹ کے معاملات میں سیر حاصل گفتگو کی جن میں بالخصوص ایل پی، سی ایم ایچ راولاکوٹ،ریٹ لسٹ شہر راولاکوٹ،پی ڈی اے ملازمین کی تنخواہ جات،یونیورسٹی ملازمین کوصحت کی سہولت مہیا کرنے کے علاوہ دیگر امور پر گفتگوکی۔
جبکہ مرکزی ایجنڈا جس میں پنشن اصلاحات اوربائیومیٹرک کو یکسر مسترد کردیاگیا ہے ۔
اجلاس میں 10 فروری 2025 کو ضلع پونچھ میں مکمل کام چھوڑ وقلم چھوڑ ہڑتال کااعلان کردیا گیااور حکومت وقت سے اپیل کی گئی 10 فروری سے پہلے پہلے ملازمین کے تمام مسائل حل نہیں کئے گئے تو دس تاریخ کو ملازمین اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے جس کی مکمل طورپر انتظامیہ اور گورئمنٹ ذمہ دار ہوگی۔
اسطرح ہمارا جو مرکزی ایجنڈا پنشن اور بائیو میٹرک ودیگر امور پر ہے وہ آل پاکستان معاملات حل کررہے ہیں اورہمارا ان کے ساتھ پروگرام چلتا رہے گا اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیےگئے تو پھر پورے آزادکشمیر میں ہڑتال کروائی جائے گی۔