پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع باغ میں عوامی ایکشن کمیٹی باغ نے صحت کی بنیادی سہولیات اور مسائل کے حل کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی باغ نے صحت کے بنایدی مسائل کو لیکر ایک اہم مشاورتی اجلاس کیاجس میں 3 فروری بروز سوموار دن 11 بجے صحت کی بنیادی سہولیات اور مسائل کے حل کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس مشاورتی اجلاس میں مندرجہ ذیل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا جن کو لیکر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
1۔ٹیچنگ ہسپتال کو فوری قابل عمل بنایا جائےاور ضروری فنڈ مہیا کیا جائے۔
2۔ حکومت ہسپتال کے بجٹ میں اضافہ کرتے ہوے ادویات اور ٹیسٹ مفت مہیا کرے۔
3۔انجیوگرافی اور ہارٹ سے متعلق مشینری اور ٹرینڈ عملہ مہیا کیا جائے تاکہ مریضوں کو راولپنڈی ریفر نہ کیا جائے۔
4۔ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی سہولت مہیا کی جائے۔
5۔ پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی لگاتے ہوے ہسپتال انتظامیہ کو 2 بجے کے بعد ہسپتال میں ہی پریکٹس کے لیے قانون سازی کی جائے۔
6۔ڈائلیسسز سینٹر کو مزید فعال اور طبعی سازوسامان اور ٹرینڈ عملہ مہیا کیا جائے۔
7۔ وینٹی لیٹر مشینیں اور ٹرینڈ عملہ مہیا کیا جائے۔
ہسپتال کے عملہ کو اخلاقیات اور مریضوں کو ڈیل کرنے کیلئے خصوصی کورسز کروائے جائیں۔
8۔ٹیکنیکل عملے کے بجائے غیر تربیت یافتہ سیاسی کارکنوں کی بھرتی کو ختم کیا جائے ۔
9۔DHQ کیلئے ضروری ڈاکٹرز جن میں آرتھوپیڈسٹ، نیفرولوجسٹ، یورولوجسٹ، پلمینالوجسٹ کو فوری تعینات کیے جائیں۔
10۔ اٹیچمنٹ کو ختم کرتے ہوئے سٹاف اور ڈاکٹرز کی حاضری یقینی بنائی جائے ۔
11۔طے شدہ مقررہ مدت کے بعد اسٹاف کا تبادلہ یقینی بنایا جائے ۔
12۔ ہسپتال کی اراضی جو کہ 120 کنال مختص ہے کو فوری واگزار کر کے ادارے کے استعمال میں لایا جائے ۔
13۔ہسپتال کے تمام شعبہ جات کے اسٹاف یونیفارم کو ضروری قرار دیا جائے ۔
14۔ صفائی ستھرائی کو جدید تقاضوں کے تحت یقینی بنایا جائے ۔
15۔ خاکروبوں کی جگہ دیگر قبائل کی تقرریوں کا فلفور خاتمہ کیا جائے ۔
16۔ ہسپتال باغ میں مسلسل سیاسی مداخلت ختم کی جائے ۔
17۔سابقہ ادوار کے آڈٹ اور گھپلوں کی چھان بین اور میرٹ سے ہٹ کر تقرریوں میں گھپلوں کو مشتہر کیے جانے کیلئے کمیٹی بنائی جائے ۔
18۔ڈاکٹرز کو حکومت اور سوشل سیکٹر کی جانب سے خصوصی انسنٹو دیے جائیں تاکہ وہ دل جمی سے اپنی ڈیوٹی انجام دے سکیں۔
19۔عوامی سطح پر بھی طبعی عملہ کے ساتھ تعاون کے شعور کو فروغ دیا جائے ۔