دفتر ویران لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے ملازمین کی دفاتر میں عدم حاضری سائل خوار
باغ ریڑہ(کاشگل نیوز) محکمہ لوکل گورنمنٹ مرکز ریڑہ گوسٹ ملازمین کی پناگاہ دفتر ویران لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے ملازمین کی دفاتر میں عدم حاضری سائل خوار ہونے لگے کار سرکار کلاس فور ملازم چلانے لگے نصب شدہ بائیومیٹرک سسٹم غیر فعال 17 افراد کے سٹاف میں سے صرف ایک سیکرٹری یونین کونسل اور دو کلاس فور ملازم دفتر میں حاضر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حصول بھی عذاب بن گیا 7 یونین کونسل کے مرکز میں کئی ماہ سے ملازمین کی عدم حاضری سے کار سرکار کی انجام دہی ٹھپ ہو کر رہ گی ہے دو دراز علاقوں سے آنے والے سائل خوار ہونے لگے کشمیر کے گڈ گورنس کے دعوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ملازمین نے ہوا میں اڑا دئے کشمیر چیف سیکرٹری اور ذمہ دار ادارے نوٹس لیں اور ملازمین کی حاضری ان کے دفاتر میں یقینی بنائیں
Share this content:



Post Comment