جموں کشمیر : ارجہ فلور مل سے عوام کو ناقص آٹا فراہمی کا انکشاف

جموں کشمیر ( نمائندہ کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ارجہ فلور ملسے عوام کو ناقص آٹا کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے ۔

اس سلسلے میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سردار عمر نذیر نے کاشگل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ارجہ فلور مل سے ناقص گندم کی پسوائی ہورہی ہے اور عوام کوزہر آلود آٹا فراہم کیا جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اس مضر صحت اقدامات کیخلاف رکن جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی راجہ غلام مجتبیٰ، (ممبران عوامی ایکشن کمیٹی ارجہ) راجہ ڈاکٹر فیض، عابد عباسی اور دیگر نے مل میں جاکر نشاندہی کی تو ہم پر ایف آئی اے درج کر دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت جھوٹے مقدمات کے ذریعے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد کو نہیں روک سکتی ۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اس حکومتی اقدام پر متنبہ کرتی ہے کہ بے بنیاد ایف آئی اے کو ختم کیاجائے اور مل مالکان و محکمہ خوراک کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ بصورت دیگر عوامی ایکشن کمیٹی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے