جموں کشمیر :انجنیئر محسن علی کی بازیابی کے لیے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میرپور میں انجنیئر محسن علی کی بازیابی کے لیے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میرپور میں انجنیئر محسن علی کی بازیابی کے لیے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرئے میں عوام نے بھرپور شرکت ، احتجاجی مظاہرئے میں انتظامیہ کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی گئی کہ اگر انجنئیر محسن کو بازیاب نا کیا گیا تو میرپور شہر کے انٹری پوائنٹس بند کر دئیے جائیں گے۔

یاد رہے انجنیئر محسن علی کو ہفتہ پہلے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جو تاحال بازیاب نا ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے