گلگت بلتستان : دیامیر ڈیم متاثرین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

گلگت(نمائندہ کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دیامر ڈیم کے متاثرین نے اپنے مطالبات کے حق میں ضلعی ہیڈ کوارٹر چلاس میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنادیدیا۔

مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں عوام ، سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت علماء کرام نے شرکت کی۔

احتجاجی دھرنے میں مطالبات کے حل تک دھرنا جاری رکھنے کے لئے باقاعدہ قرآن پر حلف لیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت گلگت بلتستان دیامر ڈیم کے متاثرین کے ساتھ بار بار وعدہ خلافی کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیم متاثرین کو چولہا پے منٹ، زمینوں کی کمپنسیشن ، شاملات کا دوبارہ سروے کیا جائے اور متاثرین کو فی الفور معاوضے دیئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Share this content: