راولاکوٹ پنشن اصلاحات اور دیگر ملازم دشمن اقدامات کے خلاف آج پاکستان اور اس کے زیرانتظام علاقوں میں لاکھوں سرکاری ملازم سڑکوں پر۔
پاکستانی زیرانتظام جموں کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں ہزاروں ملازمین کا سڑکوں پر مارچ ۔
یہ احتجاج سرکاری ہسپتالوں اور بالخصوص سی ایم ایچ میں ملازمین کے لیے لوکل پرچیز(ایل پی)کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لینے، فیلڈ ملازمین اور دفتری اوقات کے دوران بائیومیٹرک کے خاتمے، ایڈہاک ملازمین کی مستقلی، پی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی، ورک چارج ملازمین کی اجرت سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت37ہزار روپے کرنے، ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بحال کرنے، ڈیتھ الاؤنس 200فیصد کرنے،یونیورسٹی ملازمین کو میڈیکل الاؤنس دینے اور پنشن اصلاحات واپس لینے جیسے مطالبات کی منظوری کے لیے کیا گیا۔
Share this content:



Post Comment