نمائندہ کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر اہتمام جموں کشمیر کے علاقے پتوکی پنجاب میں کرنٹ لگنے سے ایک شہری ہلاک ہوگیا، جبکہ میرپورمدرسے کے اسٹور روم سے بچےکی لاش برآمدہوگئی ہے۔
پتوکی مسجد کے چندہ بکس میں چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے کہ پتوکی میں بار بار چوری ہونے پر امام مسجد نے چندہ بکس میں کرنٹ چھوڑ دیا تھا اور ایک عادی نشئی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔
واقعے کے امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب میرپورمدرسے کے اسٹور روم سے ایک بچےکی لاش برآ ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ میرپورآزادکشمیر کے سیکٹر سنگھوٹ میں پیش آیا ۔
جہاں مدرسے کے اسٹورروم سے بچےکی لاش ملی ہے۔
پو لیس کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہ سامنے آسکے گی۔