مظفرآباد ( نمائندہ کاشگل نیوز)
پاکستانی جموں کشمیر میں محکمہ شاہرات کے ملازمین نے احتجاج کیا اورکام چھوڑ ہڑتال کیا۔
پی ڈبلیو ڈی ورکریونین نے سرخ جھنڈے اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔
مقررین کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کہ صورت میں پورے آزادکشمیر میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی نیلم کے ملازمین انتہائی دشوار گزار پہاڑی علاقے میں سڑکوں کی بحالی میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں ان کو مستقل کیا گیا ہے نہ انہیں مراعات دی گئ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیلم میں آپریٹرز کی خالی آسامیوں کے خلاف مظفرآباد سے تعیناتیاں کی گئ ہیں جو نیلم کے بجائے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ برفباری میں سڑکوں کی بحالی عارضی ایڈہاک ملازمین کررہے ہیں ۔
مظاہرین نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے مراعات تنخواہیں ڈبل کرنے کے اعلانات بھی عمل درآمد کے منتظر ہیں۔