وادی نیلم : گیسٹ ہاؤس میں میاں بیوی مردہ حالت میں پائے گئے

 

جموں کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں کیل سیری شنگریلا گیسٹ ہاؤس سے میاں بیوی مردہ حالت میں پائے گئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت سید محمہ طٰحہ علی اور دعا زہرہ زیدی کے ناموں سے ہوگئی ہے اور دونوں کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے جو سیاحت کی غرض سے نیلم آئے تھے۔

دونوں افراد کی میتیں شاردہ آر ایچ سی منتقل کر دی گئی ہیں ۔

کہا جارہا ہے کہ دونوں افراد کی موت کی ابتدائی وجہ دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے