بلدیاتی نمائندگان کی مدت 5 سال کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد( کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی حکومت نے بلدیاتی نمائندگان کی مدت 5 سال کرنے کا فیصلہ کرلیاہے

واضع رہے کہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کی مدت 4 سال کرنے پر عوامی نمائندگان و حکومت مابین حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔

اس سلسلے میں بلدیاتی نمائندگان نے اپنا احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا تھا جس کے تحت تمام اضلاع میں 21فروری کو مین شاہراہوں کی بندش اور 25فروری کو مظفرآباد قانون ساز اسمبلی کا گھراؤ شامل تھا۔

حکومت نے عوامی نمائندگان کے مطالبات مانتے ہوئے بلدیاتی نمائندگان کی مدت 4کے 5 سال کرنے سمیت فنانس کمیشن کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو فنڈز بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جبکہ بلدیاتی 95 یونین کونسلر کیلئے 95 سیکرٹری یو سی کی اسامیاں بھی تخلیق لی گئیں اور دفاتر کے قیام کیلئے 2 دو کنال زمین دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے