میرپور( کاشگل نیوز)
میرپورمیں نامعلوم افراد نے فائر نگ کر کےایک نوجوان کوقتل کردیا۔
نوجوان کی شناخت یاسر ولد عارف جٹ ساکن شکریلہ کے نام سے ہوگئی ہے جسے سر میں گولی مار مار قتل کیاگیا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے رکشہ میں سائیں اختر دربار کے قریب اپنی بیوی اور بچی کے ہمراہ چیچیاں کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں ایک نامعلوم شخص رکشے میں سوار ہوگیا اور تھوڑی دور ویرانے میں جاکر یاسر کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور قریب ہی ایک کالے رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعہ کے بعد تھانہ افضل پور پولیس موقع پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا ۔
کہا جارہا ہے کہ یاسر اپنی اہلیہ کیساتھ کھڑی دربار جا رہا تھا کہ ایک نامعلوم موٹر سایئکل سوار نے کہا کہ مجھے پٹرول چاہیے۔
مقتول یاسر نے نامعلوم نوجوان کو اپنے رکشے میں بٹھا لیا ویرانے جنگل میں پہنچ کر نامعلوم نوجوان نے یاسر کے سر میں گولی مار کر یاسر کو قتل کر دیا جبکہ حملہ آور اپنے ساتھیوں کیساتھ موقع سے فرار ہو گیا۔
میرپور شہر میں قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور شدید خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔
Post Comment