باغ : ڈاکٹر کی غفلت باعث بچہ ہلاک، ورثہ کامیت کیساتھ دھرناو مارچ،مقدمہ درج

باغ ( کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع باغ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچے کی غلط انجکشن کے باعث ہلاکت پر ورثہ اور عوامِ علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔

ورثہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو باغ میں علاج کی غرض سے لائےگئے معصوم بچے کو نا اہل ڈاکٹرز نے غلط انجکشن دے کر ابدی نیند سلا دیاہے۔

بچے کی موت کے بعد ورثہ اور عوامِ نے بچے کی ڈیڈ باڈی ہسپتال کے گیٹ کے سامنے رکھ کر پچھلے 4 گھنٹوں سے احتجاجی دھرنا دیا اور انصافہ کا مطالبہ کیالیکن انصاف نہ ملنے پر مظاہرین نے بچے کی میت کے ہمراہ تھانہ باغ کی طرف مارچ کیا۔

ورثاء کا کہنا ہے کے بچہ ڈاکٹر اور ہسپتال عملہ کی غفلت کے باعث ہلاک ہواہے۔

بعد ازاں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

اس سے قبل ورثاء، وکلا اور عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ ڈیلے ٹیکٹس استعمال کر رہی ہے۔ ابھی تک ہسپتال انتظامیہ پر نا کوئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور نہ ہی مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔

یاد رہے جموں کشمیر میں ناقص طبی سہولیات کو لے کر ضلع باغ میں پچھلے ایک سال سے عوام سراپا احتجاج ہے۔ کئی ہفتوں سے عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فورم سے مفت معیاری علاج مانگ تحریک بھی شروع ہے۔