گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے چیف آرگنائزر شبیر مایار کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
شبیر مایار کو گلگت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد ایس پی کھرمنگ کی ہدایت پر کھرمنگ پولیس سکردو کیاتھا۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس شبیر مایار کولے کر جاررہی ہے۔
یاد رہے کہ شبیر مایار گذشتہ کئی مہینوں سے شیڈول فورتھ کی وجہ سے کھرمنگ میں واقع گھر میں نظربند ہیں اور عدالتی پیش کیلئے گلگت آئے تھے جہاں ان کو گرفتار کرکے جایا گیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پیشی کےبعد کھرمنگ پولیس شبیر میار کو گرفتار کرکے گلگت سے کھرمنگ کی طرف گئے اور سکردو پہنچے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شبیر کی گرفتاری کیخلاف جلد لائحہ کاا علان کیا جائے گا۔