شبیر مایارکی نقل حرکت پرپابندی عائد ،محلے تک محدود

گلگت بلتستان میں متحرک وتوانا سیاسی آوازاور گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے چیف آرگنائزر شبیر مایارکو گرفتار ی کے بعد ان کے نقل حرکت کومحلے تک محدود کردیا گیاہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہےکہ گلگت بلتستان میں شیڈول فورتھ میں بہت سارے افراد شامل ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ کوشبیرمیار کے نقل وحرکت پر سخت اعتراض ہے ۔

پاکستان بھر کی طرح جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کی سیاسی سرگرمیوں اور آگہی سے حکومت و اسٹیبلشمنٹ کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے جس سے وہ حکومت و اسٹیبلشمنٹ مخالف آوازوں کی دبانے کی کوشش کر ر ہے ہیں۔

ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ شبیر میار کو ا سٹیبلشمنٹ کے دبائو پر انہیں اپنے ہی محلے میں محدود کردیا گیاہے۔

یاد رہے کہ شبیر میار عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے آرام کے ساتھ مزید چیک اپ کی تلقین ہے۔

مقامی لوگوں نے شبیر مایار و دیگر سرگرم و متحرک عوامی نمائندوں  پر ریاستی عتاب پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے