گلگت بلتستان : شبیر مایار کے بعد ابرار بگورو بھی گرفتار

گلگت (نمائندہ کاشگل نیوز)

گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔

تازہ ترین واقعے میں پولیس نے حلقہ تین گلگت سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیت و رہنما عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ابرار علی بگورو کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے چیف آرگنائزر شبیر مایار کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

پاکستان بھر کی طرح جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کی سیاسی سرگرمیوں اور آگہی سے حکومت و اسٹیبلشمنٹ کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے جس سے وہ ان آوازوں کی دبانے کی کوشش کر ر ہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابرار بگورو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی فیس بک پروفائل پر ایسا مواد شیئر کیا ہے جو مبینہ طور پر پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سمجھا جا رہا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ان کی پوسٹ کا مقصد "فوج اور ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو ختم کرنا اور گروہ بندی کے لیے اکسانا” قرار دیا گیا ہے۔

مزید برآں ابرار بگورو نے حال ہی میں شہید ہونے والے سپاہی نظام الدین کی تصویر بھی اپنی پوسٹ میں شیئر کی تھی، جو ان کے خلاف مقدمے کی بنیاد بنا۔

پولیس نے ان پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 123-A، 124-A اور 153 کے تحت دنیور تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ گرفتاری گلگت بلتستان میں آزادی اظہار پر عائد پابندیوں اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے