پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع میرپور میں برطانوی خاتون کی ہراسمنٹ کے خلاف پولیس تھانے کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔
غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے پر پولیس انسپکٹر معطل ،فوجداری کارروائی کا آغاز
عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر میرپور ڈویژن بھر سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
برٹش میرپوری خاتون ہراسمنٹ کیس کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر میرپور ڈویژن بھر سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے میں متاثرہ خاتون شاذمہ حلیم نے بھی خطاب کیا اور اپنے اوپر بیتی روداد سنائی ۔
یاد رہے میرپور سے تعلق رکھنے والی کشمیری نژاد برطانوی خاتون کو اپنے مکان سے قبضہ چھڑانے کے سلسلے میں تھوتھال تھانے جانا پڑا جہاں ایس ایچ او نے انہیں ہراساں کیا۔
ہراسمنٹ کے تمام تر ثبوت خاتون کے پاس موجود ہیں۔

واقعہ کے بعد ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا لیکن ابھی تک کوئی سزا نہیں دی گئی ۔
سیاسی حلقوں کادعویٰ کہ ایس ایچ اوکو بچانے کےلئے مقدمے میں درج دفعات کو جان بوجھ کر نرم رکھا گیا ہے تاکہ اسے بچایا جاسکے۔
Post Comment