عوامی ورکرزپارٹی کا جبری لاپتہ علماکی فوری بازیابی کا مطالبہ

گلگت(نمائندہ کاشگِل نیوز)

 

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس پارٹی مرکزی آفس ہنزہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پارٹی عہدیداران کے علاوہ کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایران سے آتے ہوئے ریمدان بارڈر سے جبری لاپتہ کھرمنگ بلتستان کے علماء کرام کی فی الفور بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیر محفوظ ہوتے جارہے ہیں۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنائے لیکن گلگت بلتستان کے عوام غیر محفوظ ہیں۔

شرکا کا کہنا تھا کہ کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے علما کی گمشدگی نے عوام کے ذہن میں مختلف سوالات جنم دیئے ہیں، حکومت فی الفور علما کرام کو بازیاب کرائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے