سکردو(نمائندہ کاشگِل نیوز)
گلگت بلتستان میں کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے علماء کی ایران بارڈر پر جبری گمشدگی کے خلاف کھرمنگ کے سرحدی علاقوں میں عوام سراپا احتجاج ہے۔
جبری گمشدہ علماء کی بازیابی کے لئے شیخ جعفر دانش کی قیادت میں اولڈینگ میں احتجاج جاری ہے۔
طولتی کے مظاہرین کی قیادت شیخ عابد اور ترکتی میں شیخ یعقوب کی قیادت میں احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ مھدی آباد میں کل سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
کھرمنگ خاص، غندوس اور کئی دیگر مقامات پر بھی احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔
وحدت المسلمین کے رہنما الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ابھی تک علماء کی بازیابی ممکن نہیں ہوسکی ہے، مزید تاخیر کی گئی تو گلگت میں بھی مظاہرے کا آغاز کرینگے۔