مری ( کاشگل نیوز)
مری کے علاقے عباسیاں میں محکمہ واپڈا کی جانب سے بجلی کا بل جمع نہ کروانے پر ایک گھر کا میٹر اتار لیا گیا، جس پر اہلِ محلہ مشتعل ہو گئے۔
شہریوں نے احتجاجاً راولپنڈی ٹومظفرآباد مرکزی شاہراہ کو نورانی ہوٹل کے قریب بلاک کر دیا ہے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک واپڈا میٹر واپس نہیں کرے گا، تب تک سڑک بند رہے گی۔
اطلاعات کے مطابق سو سے زائد گاڑیاں گزشتہ ایک گھنٹے سے پھنسی ہوئی ہیں، جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Share this content:
کاشگل نیوز واٹس ایپ چینل
جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور مظلوم اقوام کی غیر سنسر شدہ، حقیقی اور تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل سے جڑیے۔



Post Comment