کھرمنگ : علما بازیابی دھرنا مظاہرین کادیامیر ڈیم متاثرین کی حمایت کا اعلان

کھرمنگ(نمائندہ کاشگِل نیوز)

کھرمنگ علماکی بازیابی کے حوالے سے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین نے دیامیر ڈیم متاثرین کی حمایت کا اعلان کردیا۔

بلتستان کے دور دراز ضلع کھرمنگ میں کرگل بارڈر پر کئی دنوں سے علماء کی بازیابی کے کے عوام مردو خواتین دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے دیامیر ڈیم متاثرین کی بنیادی مطالبات کے حق میں بھی اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے ” قدم بڑھائو ڈیم متاثرین، ہم تمہارے ساتھ ہیں ” کے نعرے لگائے۔

میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں گلگت بلتستان یونائیٹڈ مومنٹ کے چیف آرگنائزر شبیر مایار نے کہا کہ کھرمنگ دھرنا کمیٹی دیامیر”حقوق دو ڈیم بناو” تحریک کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈیم متاثرین اور چولہا متاثرین کے مطالبات فی الفور حل کرے بصورت دیگر عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاجی مارچ کرینگے۔