باغ میں تاجران کی گرفتاری و تشدد کے خلاف عوام کا احتجاج،روڈ بلاک

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع باغ میں انتظامیہ کی جانب سے نے تاجران پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع باغ میں پیما روڈ پر زائد ریٹ اور ریٹ لسٹ نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے تاجران کو تشدد کا نشانہ بناکر گرفتار کیا گیا۔

تاجران تشدد اور گرفتاری کے خلاف عوام نے اور تاجران نے قندیل چوک بند کر کے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک تاجران کو رہا نہیں کیا جائے گاروڈ نہیں کھولاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیرقانونی کام کرتا ہے تو فائن کیا جائے ،دکان سیل کی جائے لیکن تشدد اور گرفتاریاں یہ غنڈہ  گردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے