گلگت(نمائندہ کاشگِل نیوز)
گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر ڈیم متاثرین نے واپڈا اور حسنات کمپنی کے دفاتر کو تالا لگا دیا۔
دیامیر ڈیم متاثرین کا بنیادی مطالبات کے حق میں دیامیر کے مقام پر احتجاجی دھرنا انیسویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔
اس دوران دیامیر ڈیم "حقوق دو، ڈیم بناو”تحریک کے مظاہرین نے واپڈا اور حسنات کمپنی کے دفاتر کو تالا لگا دیا۔
اس دوران بات کرتے ہوئے "حقوق دو ڈیم بنائو ” کے سربراہ مولانا حضرت اللہ نے کہا کہ عوام تیار رہے کسی بھی وقت پلان بی کا اعلان کرسکتے ہیں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کسی نے تالا کھولا اور کام کا آغاز کیا تو حالات کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔
Post Comment