گلگت(نمائندہ کاشگِل نیوز)
یاسین میں معذور بچی زیادتی کیس میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
ضلع غذر کے گاؤں یاسین خاص سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ معذور بچی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے اور بعد ازاں حاملہ لڑکی کے پیٹ میں بچے اور ماں کی موت کے واقعہ نے لوگوں کو انتہائی تکلف سے دوچار کردیا تھا ۔
جولائی 2024 کو گلگت کے ہسپتال میں حاملہ معذور بچی اور اس کے پیٹ میں بچے کی موت کے دردناک واقع کے بعد پولیس اسٹیشن یاسین کی ٹیم نے زیادتی میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کی اور مشکوک افراد کے ڈی این اے سمپل لیب بھیجے۔
لیب سے محمد ایوب ساکن خاص یاسین کی تصدیق ھونے پر پولیس نے 50 سالہ عمر کے ملزم کو حراست میں لیکر تحقیقات کی تو ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔