مظفرآباد طلبہ پر لاٹھی چارج و تشدد ریاست کا بدمعاشانہ عمل ہے،کامریڈ سیمی، فرحان زاھد

باغ ( نمائندہ کاشگل نیوز)

 

جموں کشمیر پیپلز نیشنل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی طلبہ فرنٹ کمیٹی کے ممبران کامریڈ سیمی اور فرحان زاھد نے مظفرآباد میں پولیس کی طرف سے جامعہ جموں کشمیر مظفرآباد کے طلبہ پر لاٹھی چارج اور ریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست کا ایک بدمعاشانہ عمل قرار دیاہے۔

انہوںںے کہا کہ ادارے کے اندر داخل ہو کر نہتے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانا ریاستی بربریت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کا زائد فیسوں اور سمسٹر سسٹم کے تحت معاشی قتل کیا جاتا ہے اور جب طلبہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تو ان پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور گرفتاریوں کے ذریعے تشدد کیا جاتا ہے جس سے ریاست کی بربریت اور سفاکیت کا کھلم کھلا اظہار ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ طلبہ یونین پر عائد پابندی سے طلبہ کی طاقت کو کمزور کیا گیا ہے اس لیے طلبہ کو طلبہ ایکشن کمیٹی کی تنظیم سازی کرتے ہوئے متحدہ طلبہ محاذ تشکیل دیکر طلبہ یونین کے انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے۔

ممبران نے مزید کہا کہ جامعہ کے طلبہ کے مطالبات فی الفور تسلیم کیے جاہیں اور آج کے لاٹھی چارج اور تشدد میں ملوث انتظامی آفیسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے