تراڑ کھل ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے تراڑکھل زمان کمپلکس میں ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ایک خاتون موت کی آغوش میں چلی گئی۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ خاتون کا اپنڈس کا اپریشن کرتے ہو ئے پیشاب کی نالی کاٹی گئ جس سے عورت کی جان چلی گئ۔
ورثا کی جانب سے ایمبولنس میں ڈیڈ باڈی رکھ کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔
ورثا کا کہنا ہے کہ ان نالائق اور اناڑی ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔
واضع رہے کہ جموں کشمیر میں ڈاکٹرں کی غفلت کی متعدد کیسز رپورٹ ہوچکی ہیں جس سے عوام حکومت اور اس کے محکمہ صحت کے خلاف پہلے سے سراپا احتجاج ہے ۔
Post Comment