باغ ( کاشگل نیوز )
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع باغ میں فلٹریشن پلانٹ اپریٹرز محکمہ لوکل گورنمنٹ آزاد جموں وکشمیرکے ملازمین کو نو ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہ ہو سکی۔
اس بابرکت مہینے میں ان کے گھروں میں فاقے ان کے بچوں کو سکول سے فارغ کر دیا گیا۔
فیس نہ ادا کرنے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے برائے نام نوٹیفکیشن 25 ہزار کے بعد 32 اور 32 کے بعد اج 37 کا نوٹیفکیشن دینے کے بعد وزیراعظم صاحب کریڈٹ لینے لگے۔
پلانٹ اپریٹر کو 20 ہزار روپیہ تنخواہ دی جاتی تھی لیکن نو ماہ سے اس سے بھی محروم کر دیا غریب پلانٹ اپریٹر کے گھر پر اس مبارک مہینے میں بھی روکھی سوکھی سے بھی محروم ہیں۔پلانٹ اپریٹر کئی بار محکمہ لوکل گورنمنٹ آفیسر کو فریاد کر چکے ہیں لیکن افیسر سے جواب یہی مل رہا ہے کہ پی ایم صاحب ریلیز نہیں دے رہے لیکن پی ایم صاحب منسٹر صاحب کے پٹرول کی اور ان کی عیاشیوں کی ریلیز دے رہے ہیں اور صرف اور صرف غریب پلانٹ اپریٹروں کی تنخواہ کی ریلیز نہیں دے رہے۔
جملہ پلانٹ اپریٹرون نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم میں ہفتے کے اندر تنخواہ ادا نہ کی گئی ہم اہل خانہ کے ساتھ اسمبلی کے بعد احتجاج کریں گے.جملہ پلانٹ اپریٹر نے سیول سوسائٹی صافی بلادری اور ایکشن کمیٹی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ہماری اواز کے ساتھ اواز بنے اور پی ایم تک ہماری اواز پہنچائے۔ ہم نو ماہ سے بغیر تنخواہ کے پورے ازاد کشمیر میں صاف پانی مہیا کر رہے ہیں اور ہمارے گھروں میں فاقے ہیں۔