کشمیر کا رہائشی راولپنڈی سے جبری طور پر لاپتہ

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے جھیڑ غنی آباد باغ سے تعلق رکھنے والے شخص کو راولپنڈی سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت اخلاق احمد کے نام سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں دودن قبل سیکم تھری راولپنڈی سے جبری لاپتہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اخلاق احمد کورات بارہ بجے سول کپڑوں میں ملبوس لوگ اٹھا کر لے گئے۔

اخلاق احمد ایک ادارےBaseerah institute میں گرافک ڈیزائنر کام کرتے تھے۔

انکے بھائی کے مطابق انکا کوہی کریمنل ریکارڈ نہیں اگر ہمارا بھائی کسی غلط ایکٹویٹی میں ملوث ہے تو اسے فورا عدالت میں پیش کیا جائے ، اسطرح اٹھا کر اغواء کرنا زیادتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے