وادی نیلم : لڑکھتے پہاڑی پتھر کی زد میں آکر گاڑی متاثر، ایک شخص زخمی

مظفرآباد ( کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ایک گاڑی پہاڑسے لڑکھتے ہوئے ایک بھاری پتھر کی زد میں آکر متاثر ہوگئی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ہمیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق حادثہ نوسیری کے مقام پر پیش آیا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی ایک کیری ڈبہ ہے جو وادی نیلم مظفرآباد سے اٹھ مقام جانے والا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ پہاڑ سے لڑکھتا پتھر بھاری تھا جس سے گاڑی کا ایک حصہ متاثر ہوگیا۔

گاڑی میں 8 افراد سوار تھے جن میں شفیق خان نامی شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شفیق خان کو شاہکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے