مظفرآباد: پولیس وردی میں ملبوس شخص کی ایزی پیسہ شاپس میں پیسہ چوری کا انوکھا واردات

مظفرآباد( کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے صدر مقام مظفرآباد میں پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے ایزی پیسہ شاپس میں پیسہ چوری کی انوکھی واردات ڈالی ہے ۔

نمائندہ کاشگل نیوزکے مطابق ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس شخص نے مظفرآباد شہر میں ایزی پیسہ کی مختلف شاپس سے جعلی اسسٹنٹ کمشنر سے فون پر بات کروا کر مختلف ایزی پیسہ اکائونٹس میں رقم جمع کروا دی ۔

شہری لاکھوں روپے سے ہاتھ دھونے کے بعد اے سی آفس مظفرآباد پہنچ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سمیت شہر کی انتظامیہ سر پیٹتی رہ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے