مظفرآباد ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے وادی لیپہ کرناہ میں داؤ کھن شیڑھ گلی کے مقام پر برفانی تودے گرنے سے 2 مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔
مسافر گاڑیوں میں سات مرد ،دو عورتیں اور ایک بچہ موجود ہے۔
علاقے میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
جبکہ ریسکیو کے لئے جانے والی محکمہ شاہرات کی پائیڈوزر مشین برفانی تودے کا شکار ہوگئی۔