مفت و معیاری علاج مانگ تحریک کا دسواں پیپلز سرکل نعمانپورہ میں منعقد

رپورٹ(نمائندہ کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کوٹیڑہ مست خان و انجمن تاجران نعمانپورہ کے زیر اہتمام "مفت و معیاری علاج مانگ تحریک” کا دسواں پیپلز سرکل نعمانپورہ کے مقام پر منعقد ہوا۔

عوام نے پیپلز سرکل میں بھرپور شرکت کی۔

پہلے سیشن میں مفت و معیاری علاج مانگ تحریک کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کیا گیا۔

دوسر ے سیشن میں شرکائے پیپلز سرکل نے مفت و معیاری علاج مانگ تحریک پر تفصیلی گفتگو کی۔جس میں باغ میں علاج کے مسائل بہت شدت اختیار کر گئے ہیں ان مسائل کو لیکر مشترکہ جدوجہد کو منظم کرنے کے لیے پہلے مرحلے پر پیپلز سرکل اور دوسر ے مرحلے پر پیپلز اسمبلیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد پیپلز احتجاج منظم کریں گے۔

تیسرا سیشن افطاری کا تھا،جن میں انجمن تاجران نعمانپورہ و عوامی ایکشن کمیٹی کوٹیڑہ مست خان کی طرف سے افطاری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے