باغ ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کے علاقے چکار میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن جاری ہے جس سے علاقہ مکمل طورپر تاریکی میں ڈوب گیا۔
بجلی سپلائی معطلی معاملے پر عوام اور برقیات ڈیپارٹمنٹ کے درمیان نوک جھونک کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔
متعدد گاؤں کے ٹرانسفارمرز خراب گاؤں لیول پر سپلائی کی عدم بحالی پر برقیات ڈیپارٹمنٹ کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔
چکار کے نواحی علاقے بانڈی بکالاں ٹرانسفارمر میں فنی خرابی دور نہ کیے جانے پر صارفین بجلی نے مشتعل ہوکر سب ڈویژن چکار کے درجنوں دیہات کی سپلائی کاٹ دی۔
مشتل مظاہرین کا کہنا ہے کہ پہلے ہمارا ٹرانسفارمر ٹھیک کرکے سپلائی بحال کرو،پھر سپلائی بحال کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے ہماری سپلائی معطل ہے برقیات ڈیپارٹمنٹ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔