گلگت: وکلا کا ججز کی تعیناتی، وکلا الائونس و دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

گلگت(نمائندہ کاشگِل نیوز)

 

گلگت بلتستان کے وکلاء نے اعلیٰ عدالتوں ججز کی تعیناتی، وکلاء الائونس، لینڈ ریفارمز ایکٹ و دیگر مطالبات کے حق میں گلگت میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی میں گلگت بلتستان بار کونسل ، ڈسٹرکٹ بار کونسل کے عہدیداران اور نوجوان وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وکلا کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے وکلا بنیادی مطالبات کے حق میں کئی مہینوں سے سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے فی الفور مطالبات حل نہیں کئے تو ہڑتال کے علاوہ احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے وکلاء پچھلے نومبر سے مطالبات کے حق میں ہڑتال پر ہیں اور تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کئے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے