باغ (کاشگل نیوز) پاکستان زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع باغ میں انتظامیہ نے ماہ رمضان میں چیکنگ کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی غیر میعاری اشیاء خوردونوش، جعلی دیسی گھی، غیر معیاری پاپڑ، ایکسپائری اشیاء کو پکڑ لیا، کئی اشیاء کو میڈیا اور دیگر کی موجودگی میں نذر آتش کر دیا گیا۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عفت اعظم، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر باغ سید قمر کاظمی، تحصیلدار سید اناب گیلانی اور دیگر نے باغ شہر اور مضافات کے بازاروں میں لاکھوں روپے مالیت کی غیر معیاری اشیاء خوردونوش، جعلی دیسی گھی، پاپڑ، ٹینگ اور دیگر اشیاء خوردونوش نذر آتش کر دیا۔
تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا گیا۔