گلگت(نمائندہ کاشگِل) گلگت بلتستان کے شہر گلگت میں کے آئی یو روڈ پر ایک سرکاری ویگو نے تیز رفتاری کے باعث انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم سہیل احمد کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح گلگت کے آئی یو روڈ پر سرکاری ویگو نے تیز رفتاری کے باعث نوجوان کو کچل دیا۔ نوجوان طالب علم بائیک پر کہیں جارہے تھے کہ اچانک ویگو ڈالے نے ٹکر ماردی اور طالب علم شدید زخمی ہوگئے۔
متاثرہ طالب علم کے اہلِ خانہ نے واقعے کے خلاف مقامی تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایس پی گلگت اور ایس ایچ او کے آئی یو واقعے کا نوٹس لیں
2025-03-23