جے کے ایل ایف نظریاتی کے چیئرمین صداقت مغل جبری لاپتہ

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جے کے ایل ایف نظریاتی کے چیئرمین صداقت مغل کو ریاستی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق صداقت مغل اپنے دوستوں سمیت پریس کلب چکسواری کے منتخب صدر کو مبارکباد دینے ہریس کلب گئے تھے۔ پریس کلب سے باہر نکلے تو انھیں کچھ سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھا لیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جن میں افراد نے انہیں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا ان میںایک فرد پولیس وردی میں تھا ۔

حراست میں لینے کے دوران صداقت مغل کے ہمراہ ان کے دوست بھی تھے ، انہوں نے وجہ پوچھی توانہیں جواب دیا گیا کہ ان کا جرم آپکو تھانے میں بتایا جائے گا۔

بعد ازاں میرپور سمیت نزدیک کے تمام پولیس اسٹیشنوں پر معلوم کی گئی لیکن انہیں وہاں لایا گیا وہ تا حال  لاپتہ ہیں۔

واضع رہے کہ ریاستی اداروں نے اختلافی آوازوں کو خاموش کرانے کےلئے جبری گمشدگی کی ایک پالیسی بنائی ہے جو پہلے پہل بلوچستان میں شروع کئی گئی جہاں بیسویں ہزار سے زائد افراد لاپتہ اورہزاروں قتل کئے گئے ۔اب یہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی اپلائی کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے