مظفرآباد ( کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوارالحق ،سینئر وزیر داخلہ کرنل (ر) وقارنور کی جانب سے جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کی بزور طاقت تدارک اور عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج سے پیدا صورتحال سمیت بعض دیگر پس پردہ مقاصد کے حصول کے لئےجموں کشمیر میں رینجرز فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک ہزار سے زائد اہلکاروں پہ مشتمل فورس کا سربراہ حاضر سروس کرنل ہو گا ۔

کاشکل نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم جموں کشمیر چوہدری انوار الحق اور سنئیر وزیر وقار نور کی شدید خواہش پہ پاکستان نے جموں کشمیر میں رینجرز فورس کی منظوری دی۔ جس کے مطابق رینجرز فورس ایک ہزار اہلکار پہ مشتمل ہوگی۔ ایک ہزار سے زائد اہلکاراں پہ مشتمل اے جے کے رینجرز کا سربراہ حاضر سروس کرنل ہوگا۔ جبکہ جموں کشمیر کے ٹوٹل دس اضلاع میں لیفٹینٹ کرنل ضلعی سربراہ ہوں گے۔

اے جے کے رینجرز تین کمپنیوں پی مشتمل ہوگی ۔ ہر کمپنی تین سے چار سو اہلکار پہ مشتمل ہوگی ہر کمپنی کا سربراہ حاضر سروس میجر ہوگا۔ اے جے کے رینجرز میں 25% نان اسٹیٹ سبجیکٹ ( غیر ریاستی باشندے ) بھی شامل ہوں گے ۔ آزاد کشمیر میں رینجرز فورس کے قیام کا بنیادی مقصد حالیہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران پیدا صورت حال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

جموں کشمیر حکومت کے ذمہ داران کا موقف تھا کہ کسی بھی احتجاج کے دوران مقامی پولیس مصلحت پسندی کا شکار ہوجاتی ہے ، جس کی وجہ سے احتجاجیوں سے نمٹنے میں مشکلات ہو جاتی ہیں ۔

بعض اوقات احتجاج سے نمٹنے کا سیکورٹی پلان بھی لیک ہوجاتا ہے، وزیراعظم برملہ کھل کر اس بات اظہار کر چکے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت ایکشن کمیٹی اور بلدیاتی نمائندگان کو اسٹیٹ رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق جموں کشمیر کی حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے نا صرف اے جے کے رینجرز دیتے ہوئے ابتدائی فنڈز بھی مختص کر دئے ہیں ۔

واضح رہے کہ بلدیاتی نمائندگان کو فنڈز کے اجراء کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود وزیراعظم ہٹ دھرمی پہ قائم ہیں حکومت کسی صورت ہائیکورٹ کے فیصلے پہ عمل درآمد نہیں کرنا چاہتی۔

دوسری جانب بلدیاتی نمائندگان کسی صورت اور حکومت کے درمیان مذاکرات بھی ناکام ہوتے جارہے ہیں۔ عید کے بعد بلدیاتی نمائندگان نے اسمبلی گھیراو کا بھی اعلان کر رکھا ہے، اس کے علاوہ حکومتی زیادتیوں کی وجہ سے سرکاری ملازمین بھی سراپہ احتجاج ہیں۔ پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم کی خواہش ہے کہ جموں کشمیر کو جلد از جلد رینجرز کے حوالہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے