پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار وقار احمد اور محمد اخلاق نامی 2 نوجوان تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔
دونوں نوجوانوں کا تعلق جموں کشمیر کے علاقے باغ سے ہے جبکہ دونوں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے راولپنڈی سے جبری گمشدکی کا نشانہ بنایاتھا ۔
جبری لاپتہ دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تاحال مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا ہے ۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف ہم ایف آئی آر درج کرنے پولیس تھانے گئے لئے پولیس مقدمات کے اندراج سے نکاری ہے۔
لاپتہ نوجوان کے لواحقین اپنے بچوں کی جبری گمشدگی پر شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔
واضع رہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور فوج کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ ان دونوں صوبوں میں گذشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے جبکہ اب یہ پالیسی سندھ اور پنجاب سمیت گلگت بلتستان اور جموں کشمیر میں بھی رائج کردی گئی جہاں ریاستی فورسز سیاسی اختلاف اور تنقید کی بنیاد پر لوگوں کو ماورائے آئین گرفتار کرکے لاپتہ کر رہی ہیں ۔