مظفرآباد ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے وزیر اعظم انورالحق کی سربراہی میں ریاستی حکومت نے 1 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی رقم نیم فوجی فورس رینجرز کی گاڑیوں پر خرچ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بجٹ میں 60 کروڑ روپےسےاسلحہ ودیگر مشینری و سامان الگ سے خریدا جائے گا۔
جبکہ1ہزار رینجرز اہلکاروں و افسران کی اس نئی فورس پر خزانہ سرکار سے ماہانہ 22 کروڑ روپے الگ سے خرچ ہوں گے۔
دوسری جانب آٹےاوربجلی پردی جانے والی سبسڈی آمدہ بجٹ میں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی کے نام پر رینجرز کی تعیناتی کا منصوبہ بنالیا گیا ہے اور ا سکے لئے باقائدہ فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں جبکہ عوامی حلقوں نے رینجرز کی تعیناتی کی مخالفت کی ہے۔
عوامی حلقوں نے اس خدشے کا اظہار کیاہے کہ بلوچستان و خیبر پختونخوا میں نیم فوجی دستوں کی موجودگی سے وہاں امن و امان کی صورتحال غیر مستحکم ہوگئی ہے اب جموں کشمیر میں رینجرز کی تعیناتی سے یہ امکانات واضع نظر آرہے ہیں۔