جوائنٹ طلبہ ایکشن کمیٹی کے کور ممبر اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ڈپٹی چیف آرگنائزر ارسلان شانی کو ہجیرہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے-
ذرائع کے مطابق تاحال کوئی ایف آئی آر سامنے نا آ سکی،ان پہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ عید کے روز تیتری نوٹ اور پونچھ سیکٹر میں ہونے والی فائرنگ کی ویڈیوز اور آرمڈ فورسسز پہ تنقیدی پوسٹس انھوں نے اپنی فیس بک وال پہ شئیر کی ہیں،زرائع کے مطابق دھر بازار سے چند اور نوجوانوں کو ہجیرہ پولیس نے انکوائری کے لیے تھانے بلایا ہے۔
ارسلان شانی حالیہ عوامی حقوق تحریک میں متحرک کردار ادا کرنے والا نوجوان ہے ،تحریک کے دوران بھی کئی ایام اسیری میں گزار چکا ہے،طلبہ کی جاندار آواز ہے جس نے ہمیشہ طلبہ مسائل پہ آواز اٹھائی ہے،ارسلان شانی یونیورسٹی آف کوٹلی میں بی ایس کا طالب علم ہے،ریاست اپنی وحشت و بربریت کے زریعے طلبہ کی آوازوں کو دبانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے،۔