باغ ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں پاکستانی فوج کے ایک میجر کی نوجوانوں کی پر تشدد وبدسلوکی کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا ہے۔
علاقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ باغ کوہالہ انٹری پوائنٹ کو علاقہ مکینوں نے مکمل بند کر دیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر اشفاق نامی شخص نے نشے کی حالت میں کوہالہ میں مناسہ کے رہائشی نوجوانوں پر حملہ کیا اور نہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں لوگ فوجی افسر کے عوام کے خلاف تضیحیک آمیز رویے اور بد سلوکی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور کوہالہ انٹری ا پوائنٹ کو بند کر دیا ۔
کہا جارہا ہے کہ کوہالہ مکمل بند ہے اور حالات کشیدہ ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقامی نوجوانوں پر تشدد کے بعد کوہالہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیاہے۔
جبکہ فوجی افسر اور اس کے ماتحت اہلکار نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اہلکاروں کی قیادت کرنے والا حاضر سروس میجر ہے ۔
عوام کی جانب سے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔