جموں کشمیر میں ہائی کورٹ کےجج کو پروٹوکول نہ دینے پر ضلع پولیس کو سزا

راولاکوٹ ( کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس افسران کو ہائی کورٹ کے جج کو مبینہ طور پر پروٹوکول فراہم نہ کرنے پر سزا کے طور پر عدالتی اوقات تک احاطہ عدالت میں حاضر رکھا گیا۔

وکلاء کے مطابق جسٹس ہائی کورٹ خالد رشید ایک ہفتے کے عدالتی ٹور پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب راولاکوٹ آئے۔ وہ رواں ہفتے راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ پیر کے روز ایس ایس پی پونچھ سمیت ڈی ایس پیز اور دیگر افسران کو عدالتی وقت ختم ہونے تک احاطہ عدالت میں بطور سزا حاضر رکھا گیا۔

وکلاء کے مطابق ایسا اس لیے کیا گیا کہ پولیس افسران نے جسٹس خالد رشید کے ضلعی حدود میں داخل ہونے سے راولاکوٹ پہنچنے تک پروٹوکول ڈیوٹی سرانجام نہیں دی۔ اس غفلت اور لاپرواہی پر پولیس افسران کو یہ سزا دی گئی۔

ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عدالتی حکم پر ایس ایس پی پونچھ، ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی ہجیرہ، ایس ایچ او راولاکوٹ، ایس ایچ او کھائی گلہ، ایس ایچ او ہجیرہ اور چوکی افسر سہڑہ سمیت دیگر کو سزا کے طور پر پیر کے روز عدالت میں حاضر رکھاگیا۔ یہ سزا اس لیے دی گئی کہ پولیس نے جسٹس خالد رشید کو پروٹوکول نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے