میرپور(کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں کشمیری نژاد برطانوی شہریت یافتہ خاتون فرخندہ رحمن ہراسانی کیس میںایس ایچ او تھانہ تھوتھال عمران چوہدری محکمانہ انکوائری میں پیشہ ورانہ فرائض منصبی میں مجرمانہ غفلت کا مرتکب پایا گیا ۔
ایس ایچ او چوہدری عمران کو مس کنڈیکٹ پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا، محکمہ پولیس نے ملازمت سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہراسانی کے مرتکب ایس ایچ او چوہدری عمران کو باقاعدہ طور پر محکمہ پولیس کی جانب سے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
برطرفی کا باقاعدہ طور اعلان پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔
چوہدری عمران پر پولیس کی محکمانہ انکوائری میں برٹش کشمیری خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر انتہائی قدم اٹھایا گیا۔
Post Comment