باغ(کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے باغ پتراٹہ کے مقام پر فورسزکی سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر کے ہلاک ہونے کے بعد عوام میں غم غصے کی لہر دوڑ گئی ، شہریوں نے احتجاجاًسڑک کو بند کردیا۔دونوں اطراف سے ٹریفک معطل ہے۔
عوامی غم وغصے باعث سڑک کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ہیں اور مسافروںکوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ موقع سے غائب ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہناہے کہ ہلاک شخص زاہد رزاق کی ایف آئی آر درج کی جائے اور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔واقعہ کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے کیونکہ واقعہ میں مبینہ طور پر پولیس اتھارٹی ملوث ہے اس لئے خدشہ ہے کہ وہ غیر جانبدارانہ تحقیق نہیں کرینگے۔ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کو ہیڈ جج کرے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
پولیس دعوے کے مطابق ایس ایس پی راولاکوٹ اور ایس ایس پی باغ کی نگرانی میں پولیس ٹیم ملزم زرنوش کی تلاش کیلئے جا رہے تھے کہ بمقام پتراٹہ موڑ ملزمان زرنوش وغیرہ نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو کانسٹیبل محمد فاروق و محمد اریب زخمی ہوئے اور اور ایک موٹر سائیکل سوار راہگیر زاہد قریشی زخمی ہوا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمی راہگیر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف باغ اور راولاکوٹ پولیس کی ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔