کھرمنگ(نمائندہ کاشگِل نیوز)

 

گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے سیاسی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف کھرمنگ اور دنیورمیں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

یہ احتجاجی مظاہرے 25 مئی کو گرینڈ قومی جرگے کے انعقاد کے اعلان کے بعد کئے گئے۔

ریاست کی جانب گلگت بلتستان میں قوم پرستوں اور ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی گرفتاریوں کا آغاز کردیا ہےاور ابتدائی طور پر بی این ایف گلگت کے صدر عرفان آزاد ، جے کے ایل ایف کے رہنما نصرت حسین اور وقاص وکی کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

عرفان آزاد کو 12ایم پی او کے تحت مناور جیل منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد کھرمنگ اور دنیور میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شبیر مایار و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پرامن سیاسی جدوجہد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور پرامن کارکنان کو گرفتار کررہی ہے۔ ہماری پرامن جدوجہد کسی طور پر ختم نہیں ہوگی۔

انہوں نے سیاسی اسیران کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے