شبیر مایار کی نقل و حرکت پر پابندی عائد، گلگت جانے سے روک دیاگیا

گلگت(نمائندہ کاشگِل نیوز)

 

گلگت بلتستان یونائیٹڈ مومنٹ کے چیف آرگنائزر شبیر مایار کو گلگت جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جی بی یو ایم کے چیف ارگنائزر انسداد دہشتگردی کورٹ گلگت میں پیشی کے لئے جارہے تھے کہ کھرمنگ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے گلگت جانے سے روک دیا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق شبیر مایار کو تین گھنٹے تھانے رکھا جس کے بعد کھرمنگ پولیس نے ایس پی کے حکم پر شبیر مایار کو پولیس وین میں کھرمنگ منتقل کردیا۔

شیر مایار کی نقل و حمل پر پابندی اور گرفتاری کے خلاف مختلف قوم پرست سیاسی رہنماوں نے شدید مذمت کی ہے اور پرامن سیاسی رہنماوں کو تنگ کرنے سے باز آنے کا مطالبہ کیا ہے۔