جموں کشمیر: سینئر قانون دان مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ قاتلانہ حملے میں ہلاک

بھمبر ( کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع بھمبر میں سینئر قانون دان مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے مرزا نواز جرال کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ برنالہ سے بھمبر آ رہے تھے۔

مسلح افراد نے دوران سفر اس کے کار پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ کے قتل پر ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر اور ضلعی عدالتوں کی آج بندش کا اعلان کیا ہے۔