قومی جرگے کو کامیاب بنانے کے لئے ہنزہ میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز

ہنزہ (نمائندہ کاشگِل نیوز)

عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام 24-25 مئی کو منعقدہ قومی جرگے کو کامیاب بنانے کے لئے ہنزہ میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا۔

اس سلسلے میں ہنزہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہان انجینئر امان اللہ ،کامریڈ بابا جان ،کامریڈ ذوالفقار اور دیگر کی قیادت میں ۲۴،۲۵ مئی کے قومی جرگے کے حوالے سے رابطہ مہم کا آغاز کردیا۔

ہنزہ کے مختلف سٹیک ہولڈرز نے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے قومی جرگے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور قومی بیانیے کے ساتھ بھر پور شرکت کریں گے۔

ہنزہ کے گاوں گاوں میں رابطہ مہم جاری ہے ،،انشااللہ قومی جرگے میں ہنزہ کے عوام بھرپور قیادت کریں گے ۔