منرلز ہارمونائزڈ ایکٹ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر حملہ ہے،جیم اسٹونز ایسوسی ایشن

گلگت (نمائندہ کاشگِل نیوز)

جیم سٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہا ہے منرلز ہارمونائزڈ ایکٹ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے خلاف تصور کرتے ہوئے مسترد کیا جاتا ہے۔کسی ایسے ایکٹ کو جو گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کو متاثر کرے اس کے نفاذ میں رکاوٹ بنیں گے۔چیئر مین جیم سٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

جیم سٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں ممبران نے متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کے چیئر مین جناب ضیاء اللہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے خلاف حکومت کی انتقامی کاروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر ان کے خلاف جھوٹ ایف آئی آرز کو ختم کیا جائے۔

اجلاس میں موجود تمام ممبران نے چیئر مین ایسوسی ایشن جناب ضیاء اللہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ایسوسی ایشن ممبران نے ہارمونائزڈ ایکٹ 2025 کو گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت اور حق ملکیت کے خلاف قرار دیکر مکمل طور پر مسترد کردیا اور جیمز اینڈ منرلز سیکٹر کو ترقی دینے کیلئے متبادل مسودہ تیار کرکے حکومت کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت بھی برقرار رہے اور منرلز سیکٹر بھی تباہی سے بچ جائے۔

آج کا اجلاس سکردو میں جاری عوامی احتجاج کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایسوسی ایشن کے اراکین ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

اجلاس میں موجودہ مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک کور کمیٹی بھی تشکیل دی جو گلگت بلتستان کے تمام اسٹیک ہولڈرزبشمول اسمبلی اراکین رابطہ کرکے باہمی مشاورت سے سفارشات تیار کرے گی۔یہ کور کمیٹی گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے عوامی رائے حاصل کرے گی جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایسوسی ایشن اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

ا س اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے معدنی وسائل کو محفوظ رکھنے کیلئے عوامی ایشن کمیٹی کے چیئرمین جناب احسان علی ایڈوکیٹ (چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی)، بلتستان جیمزکمیٹی روندوجیمزکمیٹی، سمائر جیمزکمیٹی، وکلاء برادری،تمام اضلاع کے چیمبرز، وومن چیمبر، سمال چیمبرز،تحفظ حقوق پشتنی باشندگان، سول سوسائٹیز، لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز سے مکمل رابطہ کیا جائے گا۔